حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،درگاہ فاطمین للہ پورہ بنارس میں مسجد مولا علی علیہ کے افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام شریک ہوئے افتتاحی جلسہ کو خطاب کرتے ہوے مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی نے کہا کہ خدا کا گھر بناؤ تاکہ زمانے میں پہچانے جاؤ خدا کا گھر دولت کی بنیاد پر نہیں بلکہ تقوے کی بنیاد پر ہونا چاہیئے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں بندہ اپنے معبود سے ملاقات کرتا ہے مسجد وہ جگہ ہے جہاں سے عبادت اور تقوے ایمان کی دعوت دی جاتی ہے مسجدوں کے اوپر کسی دوسرے مقام کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔
جلسہ کے مہمان خصوصی حجتالاسلاموالمسلمین مهدی مهدوی نمائندۂ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو وحدت کے ساتھ جینے کا طریقہ بتایا اور کہاکہ خدا کے گھر کی تعمیر وہی لوگ کرتے ہیں جو آخرت پر یقین رکھتے ہیں اور انکے دلوں میں خوف خدا پایا جاتا ہے خدا کا گھر بناؤ تاکہ تمہارا گھر بہشت میں تعمیر ہو آیت اللہ مولانا سید شمیم الحسن رضوی صاحب عمید جامعہ جوادیہ نے عظمتِ خانہ خدا کی تعمیر وتکمیل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا کا گھر بناکر غلام آزاد کرنے کا ثواب حاصل کرو رسول اکرم(ص) نے سب سے پہلی مسجد تعمیر کی مسجد تعمیر کرنا سنت نبی انجام دینے جیسا ہے مولانا رضا عباس خان جونپور نے کہا کہ خدا کا گھر بناؤ اور اسکی صفائی کرنا اپنا ایمان سمجھو۔
مولانا ندیم اصغر نے کہا کہ مسجد خدا کا گھر ہے مسلکوں کا نہیں مسجد کی تعمیر اللہ ورسول اور معصومین علیہم السلام کے نام پر ہو مسلک کے نام پر نہیں کیونکہ اسکا خدا ایک ہے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ اترپردیش کے چیر مین علی زیدی نے کہاکہ وقف کی جائداد کی حفاظت کرنا ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے اور غاصب بے دین سے ہمارا بورڑ پاک ہوگیا خداکا شکر ہے ہماری کوشش ہوگی کہ متولی دیں دار لوگوں کو بنایا جائے تاکہ مال امام کی حفاظت ہوسکے۔
اس موقع پر جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت طاہر جواد نے کیا نظامت کے فرائض جناب مولانا باقر بلیاوی نے انجام دیا جلسہ کی صدارت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے انجام دی جلسہ کے مہمانان خصوصی آیت اللہ مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ و علی زیدی چیرمین شیعہ سنٹرل وقف بورڈ اترپردیش تھے اس تقریب کے گواہ مولانا سید ضمیر الحسن مولانا سید اسد رضا پٹنہ مولانا دلکش غازیپوری مولانا قیصر عباس مولانا دلشاد خاں نمائندہ نجفی ہاؤس مولانا سید وسیم زیدی مولانا سید حیدر مہدی امام جمعہ دولھی پور مولانا مہدی رضا ایمانی مولانا امین حیدر حسینی مولانا کاظم رضا خاں مولانا فرمان مولانا نقی امام پٹنہ مولانا مناظر الحسنین مولانا اشتیاق ایمانی مولانا آصف عباس مولانا سیف عابدی مولانا محمد جعفر اعظمی مولانا محمد حسن اعظمی مولانا محمد محسن گھوسی مولانا محمد تقی نے شرکت کر جلسہ کی رونق دوبالا کی۔
شعراے کرام مائل چندولی عزیز بنارسی ریشی بنارسی آتش بنارسی شاد سیوانی نے نعت وحمد پیش کیا مسجد کی تعمیر ایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس اور مؤمنین بنارس کے مالی تعاون سے کی گئی علماء نے نجفی ہاؤس کے ذمہ داران کا شکریہ اداکیا یہ ہندوستان کا واحد ادارہ ہے جو غرباء و مساکین ودینی مراکز کی تعمیر میں ہر ممکنہ تعاون کرتا ہے جشن کے کنوینر عباس رضا شفق متولی درگاہ فاطمان و سید فیروز حسین کی کاوشوں کو بھی شرکاء وعلماء نے سراہا اس موقع پر مہمانوں کی گل پوشی کی گئی۔ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نمائندہ نجفی ہاؤس ممبئ مولانا دلشاد حسین نمائندہ نجفی ہاؤس وکنوینر شفق وفیروز مہمانوں کے استقبال کے لئے پیش پیش رہے۔